You are here
Home > کھیل > بغیر اجازت ملالہ کی تصویر شائع کرنے کا معاملہ! آکسفورڈ پریس کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

بغیر اجازت ملالہ کی تصویر شائع کرنے کا معاملہ! آکسفورڈ پریس کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تصویر بغیر این او سی کتاب میں شامل کرنے پر آکسفورڈ پریس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ملالہ یوسفزئی کی تصویر بغیر این او سی کتاب میں شامل کرنے پر آکسفورڈ پریس کو شوکاز جار کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بغیر این او سی ملالہ کی تصویر ساتویں جماعت کی کتاب میں شائع کی گئی، آکسفوڑد پریس کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

اسی حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کتاب آکسفورڈ پبلشر کی جانب سے شائع کی گئی تھیں۔جس کا این او سی کبھی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ سے لیا ہی نہیں گیا،این او سی نہ لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔


Top