You are here
Home > کھیل > ایک اور سنگ میل عبور! بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ایک اور سنگ میل عبور! بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) کرکٹ کے میدان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے والے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔بابر اعظم سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فالوورز رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب بابر اعظم نے یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔


Top