You are here
Home > کھیل > شعیب اختر نے پاکستان میں کرفیو کا مطالبہ کر دیا

شعیب اختر نے پاکستان میں کرفیو کا مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10 سے 15 دن کے لیے کرفیو لگا دیں۔ ہمیں عید کی شاپنگ نہیں کرنی۔ جو صدقہ اور زکوٰۃ لوگوں میں جمع کروا دیں گے۔ نئے کپڑے نہ پہنیں کوئی بات نہیں۔ زندگی بہت عزیز ہے۔ عوام اپنے خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ جو ممالک میں کورونا وائرس میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کی جائے۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں صرف 10 فیصد آکسیجن کی صلاحیت رہ چکی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت برے حالات ہیں۔ ہمسایہ ملک تباہی کی صورتحال پر پہنچ چکا ہے۔ بھارتیوں سے اپیل ہے کہ اپنے مشہور شخصیات کو گالیاں نہ دیں، میری بھارتی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اگر آئی پی ایل منسوخ ہو سکتی ہے تو کر دیں، یا سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتی ہے تو کروا لیں لیکن بھارت جل رہا ہے میری رائے میں آئی پی ایل کو روک دینا چاہیے۔ آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں، تاکہ آکسیجن سلنڈر آ جائیں، ہمیں اس وقت کرکٹ نہیں چاہیے۔


Top