You are here
Home > کھیل > پی ایس ایل اور آئی پی ایل کو دفع کرو ، ابھی صرف یہ کام کرو ۔۔۔۔۔۔ شعیب اختر کا حیران کن بیان منظر عام پر

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کو دفع کرو ، ابھی صرف یہ کام کرو ۔۔۔۔۔۔ شعیب اختر کا حیران کن بیان منظر عام پر

راولپنڈی(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ،اس وقت پی ایس ایل نہیں ہونا چاہیے،اس وقت آئی پی ایل ضروری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں

تاکہ آکسیجن مہیا ہو سکے ،لوگ جان بحق ہونے سے بچ جائیں گے ۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کرکٹ نہیں چاہیے ،ہمیں ہیرو اور انٹرٹینمنٹ نہیں چاہیے ،ہمیں اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کی جان بچانی چاہیے ۔روالپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل یا آئی پی ایل نہیں چاہیے،میں یہ سخت الفاظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس لیے میں یہ بات دکھ اور تکلیف سے بول رہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لیے اگر ہمارا پروگرام بھی بند کرانا ہے تو بالکل کرا دیں ۔


Top