You are here
Home > کھیل > جو کھلاڑی فیل ہوتا ہے اسکا الزام میرے اوپر کیوں لگا دیا جاتا ہے ؟ مصباح الحق کا حیران کن انکشاف

جو کھلاڑی فیل ہوتا ہے اسکا الزام میرے اوپر کیوں لگا دیا جاتا ہے ؟ مصباح الحق کا حیران کن انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) بار بار ناکام رہنے والے بیٹسمین آصف علی کو پاکستان ٹیم میں موقع دینے پر مصباح الحق کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میرے لئے آصف علی ویسا ہی کھلاڑی ہے جیسے ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں

نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جب کوئی پرفارم نہیں کرتا تو اسکو میرے ساتھ جوڑ دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی اور حیدر علی ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں آئے ہیں ۔کوشش ہوتی ہے کہ جو کھلاڑی ٹیم میں آئے اس کو مکمل موقع دیں جس نمبر پر آصف یا حیدر ہیں اس پر اسکور ہونا چاہیے۔ ورلڈ کپ میں غالباً اس ٹیم کے ساتھ ہیجائیں گے، شاید ایک دوکھلاڑیوں کی تبدیلی ہو۔ انگلینڈمیں وہی ٹیم ہوگی جس نے ورلڈ کپ میں جانا ہے۔ شعیب ملک پر اکیلا میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ شرجیل خان ابھی فٹنس اور اسکل پر کام کررہا ہے۔


Top