You are here
Home > کھیل > عمر اکمل نے مداحوں سے کیا اپیل کر دی؟ ویڈیو پیغام جاری

عمر اکمل نے مداحوں سے کیا اپیل کر دی؟ ویڈیو پیغام جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ عمر اکمل نے اپنے مداحوں سے اْنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل کردی۔

عمر اکمل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے، ٹک ٹاک ویڈیو میں عمر اکمل اپنے گھر میں موجود ہیں جبکہ یہ ویڈیو بھارت کے مقبول ترین پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔

عمر اکمل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں، قومی کرکٹر نے کیپشن میں اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی، عمر اکمل نے یہ ٹک ٹاک صرف 10 گھنٹے پہلے ہی انسٹا پر شیئر کی ہے جسے اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب اگر ہم عمر اکمل کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن پر ہزاروں میں لائکس آئے ہیں، عمر اکمل کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 17 سو سے زائد ہے، اُنہوں نے صرف ایک ٹک ٹاکر کو اپنے اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا، فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4 کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


Top