You are here
Home > کھیل > شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

کراچی (ویب  ڈیسک) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کی ہے، ویڈیو میں شاہد آفریدی  اپنی بیٹی کو پشتو زبان میں اپنی طرف بلاتے نظر آتے ہیں۔

https://www.instagram.com/challenge/?next=/safridiofficial/%253Futm_source%253Dig_embed

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شاہد آفریدی کی بیٹی ننھے ننھے قدموں کے ساتھ اپنے والد کی طرف جاتی ہیں اور پھر شاہد آفریدی اس کو ہاتھوں میں اٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں ’آی لو یو‘۔

 ویڈیو کے کیپش میں شاہد  آفریدی نے ہے کہ اپنی بیٹی کو پہلے بار قدموں پر چلتے دیکھنا ایک  بہترین  لمحہ ہے۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری بیٹی نئے اسٹائل میں بہت پیاری لگ رہی ہے۔


Top