You are here
Home > کھیل > ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان ،کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان ،کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

احمد آباد(ویب  ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کرچکی تھی تاہم بھات نے آج  انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 18 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ  کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے  ابھی تک گراؤنڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپیئن شپ  میں آسڑیلیا کی ٹیم تیسرے،انگلینڈ چوتھے ،پاکستان پانچویں ، ویسٹ انڈیز چھٹے، جنوبی افریقہ ساتویں، سری لنکا آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔’


Top