You are here
Home > کھیل > اچھا تو یہ با ت تھی ۔۔۔!!!لاہور قلندرز کے خلاف عماد وسیم نے باولنگ کیوں نہیں کی ؟ کر اچی کنگز کے کپتان نے خود ہی بتا دیا

اچھا تو یہ با ت تھی ۔۔۔!!!لاہور قلندرز کے خلاف عماد وسیم نے باولنگ کیوں نہیں کی ؟ کر اچی کنگز کے کپتان نے خود ہی بتا دیا

کراچی (ویب  ڈیسک )کر اچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے خلاف خود باولنگ نہ کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز کھیل رہا تھا تو میں نے سوچا کہ خود کے بجائے محمد نبی سے چار اوور کروانے چاہئیں لیکن اس کام نہیں بن سکا ،مجھے لگا کہ ہمارے پاس بہت گیند باز ہیں جو مقابلہ کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور لاہور قلندرز نے اچھی بلے بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح میچ کے شروع میں گیند بازی کی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور ڈیوڈ ویز کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے بلے بازی کے دوران آخری چار اوورز میں کم رنز بنائے ،ہمیں 40سے 50رنز بنانے چاہیں تھے ۔


Top