You are here
Home > کھیل > بریکنگ نیوز:پی ایس ایل کا آٹھواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا

بریکنگ نیوز:پی ایس ایل کا آٹھواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا

کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کا آٹھواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا، پشاور کے کپتان وہاب ریاض کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تاحال فتح حاصل کرنے سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری پی ایس ایل 6 کے لیگ میچز کے سلسلے میں آٹھویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کے حسب روایت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کرس گیل کی رخصت کے بعد جنوبی افریقہ کے فاف ڈپلیسی اور ڈیل اسٹین ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ہے ۔

لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ لیگ کا دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

لیگ میں شامل ان 6 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیںگے۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل ٹی 20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جسکا پہلا ایڈیشن 2016ء میں کھیلا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021ء میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر،عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021ء کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہوگا۔ گرائونڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔


Top