You are here
Home > کھیل > باکسر محمد وسیم نے کسے جیون ساتھی چُن لیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

باکسر محمد وسیم نے کسے جیون ساتھی چُن لیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کراچی کی ڈاکٹر تابندہ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آؤٹ کرنے والے باکسر محمد وسیم ‏رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح 26 فروری جمعہ کو ہوا جبکہ ‏ولیمے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ ‏دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

محمد وسیم ہفتے کو دلہن بیاہ کر لائیں گے۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر اسمعیل فرید کی تیار ‏کردہ شیروانی پہنیں گے۔

کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔ پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ ‏تمسیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ‏ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


Top