You are here
Home > کھیل > محمد رضوان اور فواد عالم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا، پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان اور فواد عالم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا، پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹر محمد رضوان اور فواد عالم  کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹگری  کو تبدیل کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر پی سی بی آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  محمد رضوان کی کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے ان کو اے کیٹگری جبکہ فواد عالم کی کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے ان کو اے پلس ڈومیسٹک کیٹگری سے  پی سی بی کے سینٹرل کنڑیکٹ کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔


Top