You are here
Home > کھیل > کرس گیل آج لاہور قلندرز کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کے لیے بری خبر

کرس گیل آج لاہور قلندرز کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کے لیے بری خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں تاہم کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کا رواں سیزن میں ممکنہ طور پر یہ آخری میچ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپین کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 121 رنز بنائے اور کراچی کنگز نے باآسانی 14 اوورز یہ ہدف حاصل کر لیا۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز افتتاح کیساتھ کیا، اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ ’یونیورس باس‘ کہلانے والے کرس گیل کا رواں سیزن میں ممکنہ طور پر یہ آخری میچ ہو گا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کیلئے چلے جائیں گے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ وہ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی سے اپنا تاثر ضرور چھوڑ جائیں۔

Top