You are here
Home > کھیل > پی ایس ایل سیزن 6:بابراعظم نے پہلے ہی میچ میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

پی ایس ایل سیزن 6:بابراعظم نے پہلے ہی میچ میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن چھ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے تاہم اس میچ میں بابراعظم نے پی ایس ایل کا شاندار اعزاز کامران اکمل سے چھینتے ہوئے اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیاہے ، انہوں نے پی ایس ایل کے 48 میچوں میں 14 نصف سینچریوں کی مدد سے 1540 رنز بنا لیے ہیں ۔اس سے قبل یہ اعزاز پشاور زلمی کے کامران اکمل کے پاس تھا جنہوں نے 56 میچوں میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کامران اکمل رواں سیزن میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ اپنا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف کراچی کی ٹیم نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں پورا کرلیا۔کراچی کنگز کی جانب سے جوئے کلارک 46،محمد نبی 30،بابر اعظم 24اور کولن انگرم 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔


Top