You are here
Home > بڑی خبر > پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے دی ، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے دی ، سیریز پاکستان کے نام

لاہور(نیوز ڈیسک ) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے کلین سویپ کر دیا ۔ پاکستان نے سیریز کو 2 صفر سے اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جس وقت پاکستان کو جنوبی افریقہ سے فتح کے لیے ایک وکٹ درکار تھی، پاکستان کو کلین سویپ کے لیے بس ایک وکٹ درکار تھی۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 274 رنز بنا سکی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پچانوے رنز سے شکست دی .

حسن علی نے اس میچ میں بھی اپنی جادوئی باؤلنگ کے ذریعے 5 وکٹیں حاصل کیں ، اننگز میں حسن علی نے 10 شکار کیے۔ شاہین آفریدی نے جبکہ یاسر شاہ نے ایک شکار کیا۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف 18 سال بعد کامیابی ملی ہے، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیزیز میں آخری بار 2003 میں کامیابی ملی تھی، پاکستانی ٹیم آئی سی سی میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ جبکہ شکست کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے.


Top