کورونا وار کر گیا: نامور پاکستانی کرکٹر وائرس کا شکار ہو گیا ،تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر

کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔دوسری ایک اور خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پرجوش ہے، پر اعتماد ہیں کہ نیوزی لینڈ میں کارکردگی اچھی ہو گی، رنز صرف بابر اعظم نے نہیں کرنے۔قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گا، اسکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں پاکستان شاہینز کے بھی کھلاڑی اور آفیشلز بھی شامل ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بیک ٹو بیک سیریز کھیل رہی ہے، دورہ انگلینڈ کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز اور پھر پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلے، اس لیے کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلیں گے اور اس کے لیے پرجوش ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، انگلینڈ میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کرکٹرز کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے اس لیے امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔