زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی کون سے ہونگے؟ پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے، نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہو گئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں کی ران کی،تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت امکان نا ہونے کے برابر ہیں۔

آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چند ماہ بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور اس میں جارحانہ حکمت عملی اپنا کر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کوایک بار پھرعالمی رینکنگ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کر نے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطا بق مقامی ہوٹل میں بات کر تے ہوئےانہوں نے کہا کہ بحثیت مجموعی ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، تینوں شعبوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر نا ہو گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہمیں ہوم ایڈوانٹج حا صل ہو گا مگر ہم اسٹیڈیم میں مداحوں کی کمی ضرور محسوس کریں گے، کوشش کریں گے کہ اپنی کار کردگی کے ذریعے گھروں میں بیٹھے فینز کو اِس صورتحال میں خوشی کا موقع فراہم کر سکیں۔

ذرایع کے مطابق زیمبابوے کیخلاف راوالپنڈی مین کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم ان 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا قوی امکان ہے، فخر زمان، عابد علی، کپتان بابر اعظم. محمد حفیظ، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد رضوان، اماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین افریدی، اور وھاب ریاض شامل ہیں مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا۔