کرکٹ شائقین کے کام کی خبر : جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 انٹرنیشنل سیریزکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑی این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 16 نومبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کیپ ٹاﺅن کی اڑان بھرے گی اور کورونا وائرس کے

دوران کسی دوسرے ملک میں جاکر پہلی سیریز کھیلے گی، شیڈول کے مطابق بند دروازوں میں ہونے والی سیریز کا آغاز 27 نومبر کو تین ٹی 20 میچ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر کو رکھا گیا ہے اور تیسرا میچ یکم دسمبر کو طے ہے جبکہ 3 ایک روزہ میچز 4 دسمبر، 6 دسمبر اور 9 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔