پی سی بی زمبابوے کے بعد بڑی تگڑی ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار، پاکستان کے دورے پر کب پہنچے گی؟ شائقین کیلئے خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کے بعد ایک اور ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال جنوری میں انگلینڈ کو مختصر دورانیے کی سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

انگلش ٹیم کو جنوری 2021 ميں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مدعو کیا گیا ہے، ای سی بی نے دعوت ملنےکی تصدیق کردی ہے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ميں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کلئے کردار ادا کريں گے۔ مجوزہ دورے سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔ انگلينڈ کی ٹيم کا 2005 کے بعد يہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم بھی دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دوسری ٹیموں کا اعتماد بڑھے گا، انگلینڈ کے آنے سے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی راہ بھی ہموار ہوگی۔