کہنا تو نہیں چاہیے لیکن زمبابوے کی ٹیم ۔۔۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے حریف ٹیم کے خلاف حیرت انگیز الفاظ استعمال کر ڈالے

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نسبتاً کمزور حریف ہے اس لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے

کہا کہ کہنا تو نہیں چاہتے لیکن زمبابوے کی ٹیم نسبتاً کمزور حریف ہے۔انہوں نے ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیا۔بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ متاثر ہوئی تاہم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پر نظر ہے، باصلاحیت کرکٹرز کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کیخلاف آزمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام پر 19 اکتوبر کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔مصباح نے مزید کہا کہ سیریز کیلئے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے۔