بریکنگ نیوز: سابق کرکٹر اور ہیڈ کوچ انتقال کر گئے، مداح غم سے نڈھال

ممبئی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلین بیٹسمین اور کراچی کنگز کے پیڈ کوچ ڈین جونزانتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے کرگئے ۔ ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے رکن تھے۔

سابق آسٹریلین کرکٹر کی عمر 59 سال تھی۔ سابق آسٹریلوی بیٹسمین ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے۔ سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ڈین جونزکو پاکستان سے لگاوَ تھا۔ ڈین جونز کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا۔ انہوں نے 16 مارچ 1984 کو ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی طرف سے کل 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔