کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری!! زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کودورہ پاکستان کی اجازت دے دی، شیڈول کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔ 3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبرکو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز

اور ٹورکا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا تھا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا قوی امکان دیکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے کرکٹرزنے 3 گروپس میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ابتدائی طور پر25 کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی ون ڈے میچزملتان اور ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کروانے پلاننگ کرچکا ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک روزہ میچز 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی میچز 7 نومبر، 8 نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔ پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔