You are here
Home > کھیل > بریکنگ نیوز: شائقین کرکٹ کے لیے شاند ار خبر :پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا انعقاد، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: شائقین کرکٹ کے لیے شاند ار خبر :پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا انعقاد، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کرانے کی تجویز ہے اسی لئے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ نہیں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ملتان اور پنڈی میں بایو سیکیور ماحول میں قومی ٹی 20 کھیلا

جائے گا اسی لیے یہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔سی ای او پی سی بی وسیم خان کے مطابق پی سی بی بایو سیکیور ماحول بنانے کے لیے انگلینڈ کے ماہرین کی مدد لے رہا ہے۔ پاکستان شاہین کی ٹیم بھی قومی ٹیم کے ہمراہ نومبر میں نیوزی لینڈ جارہی ہے ۔ بنگلہ دیش سے فی الحال دوسرا ٹیسٹ شیڈول کرنے کی بات نہیں ہورہی ہے۔ جنوبی افریقاکے خلاف اکتوبر کی ملتوی شدہ سیریز پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقا میں ہوگی ۔ واضح رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر بلے باز جیسن رائے نے عمدہ آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن 21 رنز پر رن آو¿ٹ ہوگئے، جو روٹ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان این مورگن سب سے زیادہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چارلس ووکیز نے 26، ٹام کیورین 37 جبکہ عادل رشید نے 35 رنز بنائے اور یوں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز 230 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 207 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلین ٹیم کے تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر کھڑا نہ ہوسکا۔کپتان ایرون فنچ اور مارنوس لابوشین کی 107 رنز کی شراکت داری بھی آسٹریلیا کو فتح نہ دلوا سکی۔ آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ٹیم کو پھر بھی شکست سے نہ بچا سکے، مارنس لابوشین نے 48 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ الیکس کیری نے 36 رنز بنائے، آسٹریلین ٹیم مقررہ اوورز میں 207 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے یہ میچ 24 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔


Top