You are here
Home > کھیل > بریکنگ نیوز: لاہور قلندر نے شائقین کرکٹ کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

بریکنگ نیوز: لاہور قلندر نے شائقین کرکٹ کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سمِت پٹیل فینز کا لہو گرمانے کیلئے پرجوش ہیں۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اعلان کردیا کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور

سمِت پٹیل پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں ان ایکشن ہونگے۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ فرنچائز کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں ںے دستیابی ظاہر کردی ہے، ڈنک اور لین کے ساتھ ویزے اور سمت پٹیل بھی لاہور آئیں گے۔پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو شیڈول ہیں، ثمین رانا نے ردھم میں آنے کیلئے پریکٹس میچز کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ وہ پرامید ہیں کہ 17 نومبر کو لاہور قلندرز ٹرافی اٹھائے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نومبر میں شیڈول سری لنکن پریمیر لیگ نے شاہد خان آفریدی سمیت 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ سری لنکن لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عماد وسیم، جنید خان، انور علی، محمد نواز، حسین طلعت، آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا آئیکون پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے جبکہ لیگ میں دلچسپی دکھانے والے 150 غیر ملکی کرکٹرز سمیت کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یکم اکتوبر ہو گا، ایونٹ نومبر میں شیڈول کیا جائے گا۔


Top