”میرے بھائی کیساتھ زیادتی کی گئی ۔۔۔!!!“کامران اکمل پھٹ پڑے ، ان باتوں سے پردہ اٹھا دیا جن سے اب تک ہر کوئی ناواقف ہے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمراکمل کیس میں بورڈ کی پالیسی پر کامران اکمل پریشان ہوگئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے چھوٹے بھائی کے ساتھ


پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھلاڑیوں کو ایسے معاملات میں 3 اور 6 ماہ کی سزائیں ملیں لیکن عمراکمل کی مختصر ہونے والی 18 ماہ کی پابندی بھی بہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو بکیوں کے رابطے سے متعلق بورڈ کو آگاہ نہ کرنے پر 3 تین سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی جس پر انہوں نے اپیل کی تو یہ سزا کم کر کے آدھی کر دی گئی جس پر پی سی بی نے اس معاملے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔