پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کر دی، میچز کہاں کہاں ہوں گے؟ تفصیلات جاری

آکلینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کر دی ہے اور ٹیموں کی آئیسولیشن کے انتظامات بھی شروع کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلئے آرہی ہیں

جن کی آئیسولیشن کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں۔اضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کورونا فری ملک ہونے کا دعویٰ کیا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔