بھارت پر پاکستان کوترجیح ۔۔۔ انگلینڈ کرکٹ نے دورہ بھارت کے حوالے سے دل خوش کر دینے والا اعلان کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے عالمگیر وباءکورونا وائرس کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ون ڈے

میچز کیلئے اکتوبر میں دورہ کرنا تھا تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021ءمیں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ اب تمام فارمیٹ کے میچز پر غور کر رہا ہے، دورہ بھارت میں محدود اوورز کیساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب ویمنز ورلڈ کپ فروری 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ جب کہ دوسری جانب انگلینڈ سے دورہ پاکستان کے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں اور ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے کہا ہے کہ مجھے وہاں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے بیٹسمین بھی پاکستانی وکٹوں پر کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں، البتہ ٹور کا فیصلہ بورڈ کوہی کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کو ایف پی ٹی کے تحت 2022 میں پاکستان کا ٹور کرنا ہے، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے گزشتہ دنوں خواہش ظاہر کی تھی کہ ای سی بی اس سے قبل مختصر ٹور کیلئے بھی ٹیم بھیجے جس کے جواب میں کچھ مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں اور سب سے پہلے انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ سلورووڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے مثبت بیان جاری کیا ہے۔ نہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان ٹور کے حوالے سے بات چیت پھر سے شروع ہوگئی، ہم بھی وہاں واپس جانے کے منتظر ہیں، ذاتی طور مجھے دورے پرکوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میں کبھی وہاں نہیں گیا اس لئے جانا چاہتا ہوں، اس ملک کو دیکھنا بہت شاندار ہوگا، میں جانتا ہوں کہ ہمارے بیٹسمین بھی پاکستانی وکٹوں پر بیٹنگ کے خواہاں ہیں، البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ بہرحال بورڈکو ہی کرنا ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے 06-2005ءکے بعد سے پاکستان کاکوئی ٹور نہیں کیا،اس دوران پاکستانی ٹیم اپنے ہوم میچز یو اے ای میں کھیلتی رہی تاہم اب سیکیورٹی حالات بہتر ہوچکے،انگلینڈ کے متعدد کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیل چکے،ایم سی سی کی ٹیم بھی دورہ کرچکی ہے ، اگرچہ انگلش بورڈ نے واضح کیاکہ پاکستان کاٹور 2022ءمیں ہی شیڈول ہے تاہم جس طرح اہم کھلاڑیوں کے بغیر انگلش سائیڈ نے آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلی ویسے ہی شیڈو ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے مختصر ٹورکر بھی سکتی ہے۔