” بھارت نہیں بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے سے دراصل پاکستان کیا فائدہ اٹھا رہا ہے؟؟ ۔۔۔“ راشد لطیف کا حیران کر دینے والا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) ” بھارت نہیں بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے سے دراصل پاکستان کیا فائدہ اٹھا رہا ہے؟؟ ۔۔۔“ راشد لطیف کا حیران کر دینے والا انکشاف ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے


کرکٹ بورڈز مالی پیکیج کو دیکھتے ہیں اور اس معاملے میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اکیلا نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور پاکستانسمیت پوری دنیا کے کرکٹ بورڈز مالی پیکیج دیکھتے ہیں اور اس معاملے میں سب اکٹھے ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی کرنے کے فیصلے سے اتفاق کیا،ایونٹ نہ ہونے کا صرف بھارت فائدہ نہیں اٹھائے گا بلکہ دیگر بورڈز بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔نہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈکپ فروری، مارچ میں کرایا جاسکتا تھا لیکن شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوجاتا،اپریل، مئی میں آئی پی ایل ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کا پلان متاثر ہوتا، نومبر، دسمبر میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ خطرے میں پڑ جاتی، یوں کہا جاسکتا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے التواء کا ہر کسی نے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ کے التواءکا اعلان صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے کیا، سابق بھارتی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا یا سری لنکن بورڈ نے سب کچھ پہلے سے تیار کئے گئے پلان کے مطابق کیا تھا۔