حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا حصہ بنانے کی تیاریاں، ’اسریٰ بیلجیک‘ کس ٹیم کا حصہ ہونگی؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ارتغرل غازی کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی تیاریاں ، حلیمہ سلطان کس فرنچائز کا حصہ ہونگی؟ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’

اگر ارتغرل غازی کے مرکزی کردار (ہیرو) کو پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنا دیا جائے تو کیسا لگے گا‘‘۔


جاوید آفریدی کے اس ٹیوٹ کے بعد پاکستانی ان پر پل پڑے اور مطالبہ کرنے لگے کہ اس بار پی ایس ایل کے اگلے سیز میں ارتغرل غازی کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنایا جائے۔ لیکن اب جاوید آفریدی نے ایک اور ایسا پیغام جاری کر دیا ہے جس نے پاکستانیوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جاوید آفریدی کے تازہ ٹویٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر پوچھ لیا ہے کہ کیسا لگے گا اگر حلیمہ سلطان پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کام کریں۔


اس سوال کے بعد پاکستانیوں میں پہلے پیغام سے بھی زیادہ خوشی پائی جا رہی ہے اور پاکستانی کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوجائے تو پھر بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ انہیں اپنے پسندیدہ فنکار وں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔