بریکنگ نیوز: سابق قومی کپتان محمد حفیظ کادوسرا کرونا ٹیسٹ ۔۔۔ کتنے قومی کھلاڑیوں کا سکواڈ انگلینڈ جائے گا؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے تصدیق کی ہے کہ سابق قومی کپتان محمد حفیظ کا دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔ پی سی بی کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں 18 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے ریزلٹ منفی آئے ہیں اور اب 20 کھلاڑیوں کا سکواڈ انگلینڈ

جائے گا ۔ محمد حفیظ کے علاوہ محمد حسنین، شاداب خان ، فخر زمان، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں ۔بری خبر یہ ہے کہ حیدر علی ، حارث رئوف ،کاشف بھٹی، عمران خان سینئراور مساجر ملنگ علی کے کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آئے ہیں ۔وکٹ کیپر بلے باز روحیل نزیر اور فاسٹ باولر موسی خان بھی انگلینڈ جائیں گے ۔ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لئے کرونا ٹسٹ منفی آنے والےکھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے،سکواڈ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچز کھلینے کے لئے اتوار کو چارٹر طیارے سے روانہ ہوگا۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اظہر علی ، بابر اعظم۔ عابد علی ،اسد شفیق،فہیم اشرف ، فواد عالم ،افتخآر احمد ،امام الحق ،خؤشدل شاہ ، محمد عباس،موسی خان،شاہین شاہ آفریدی ،یاسر شاہ ، سہیل خان ،عثمان شنواری ،نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شان مسعود شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کرونا ٹسٹ منفی آنے پر باقاعدہ ٹیم کا اعلان کیا گیا اعلان کردہ کھلاڑی اتوار کو خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگا دی۔ہم نیوز کے مطابق ای سی بی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیوروڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا۔ای سی بی کے مطابق 13جولائی پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلےگی جس کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد ک دیا جائے گا۔””یہی نیا پاکستان ہے””پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی 100 فیصد اتفاق کریں گےخیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( ہی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں سے دس کرکٹرز کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔کورونا میں مبتلا کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زمان، کاشف بھٹی، عمران خان، محمد حسنین، و ہاب ریاض ، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رو¿ف اور حیدر علی شامل ہیں۔