بریکنگ نیوز: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ، کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا میں مبتلا پاکستانی کر دکھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد دی ہے، ذرائع کے مطابق ترجمان ای سی بی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی

تصدیق بھی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیوروڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا۔ای سی بی کے مطابق ‏13جولائی پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز اپنے سائے سے بھی ڈرنے لگے جب کہ لاہور میں بیشتر وقت کمروں میں تنہا گزر رہا ہے تاہم سب کو شدت سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کا انتظار ہے۔10 مثبت کورونا ٹیسٹ نے دیگر پاکستانی کرکٹرز کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے، وہ اب حد سے زیادہ احتیاط کر رہے ہیں،پہلی جانچ میں کلیئر قرار پانے والے کھلاڑیوں کاگذشتہ روز ایک اور ٹیسٹ ہوا،اب وہ بے چینی سے نتائج سامنے آنے کا انتظار کر رہے ہیں، پی سی بی ہفتے کو اس حوالے سے اعلان کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عموماً اسکواڈ جب یکجا ہو تو کھلاڑی رات گئے ایک دوسرے کے کمروں میں جا کر بات چیت کرتے ہیں، لفٹ یا ریسٹورینٹ میں سامنا ہونے پر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے اورگلے لگتے ہیں، مگر اس بار ایسا کچھ نہیں ہے، گذشتہ روز بھی صرف ٹیسٹ، فوٹو شوٹ اور لیکچرز کیلیے پلیئرز کمروں سے باہر نکلے، بورڈ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کا تو کہا گیا تھا مگر کھلاڑیوں کو اصل خوف بغیر علامات والے کورونا سے ہے، وہ نہیں چاہتے کہ کسی غلطی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے محروم ہو جائیں۔