بریکنگ نیوز: دوسری لیباٹری سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ، کرکٹر محمد حفیظ کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹر محمد حفیظ اور ان کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔ محمد حفیظ نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،میں نے اپنی فیملی کا بھی ٹیسٹ کرایا،اللہ کا شکر ہے کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

محمد حفیظ نے انفرادی طور بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا،محمد حفیظ نے دوسرے لیبارٹری سے لرائے جانے والے ٹیسٹ کی پورٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دی،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تسلی کے لئیے دوسرا ٹیسٹ کرایامیں نے دوسری رائے لینے کے لئیے ٹیسٹ کرایا،پی سی بی کا کرائے گیا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے کل ٹیسٹ کرایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے۔شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ برائے مہربانی مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ میں بھی تمام لوگوں کی حفاظت کیلئے دعاگو ہوں، آپ سب محفوظ رہیں۔“