سابق قومی کرکٹر دانش کنیریا نے ’’سارو گنگولی‘‘ سے اُمیدیں باندھ لیں۔۔۔ مگر اصل وجہ کیا نکلی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) فکسنگ میں سزا یافتہ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو اپیل دائر کروں گا۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی کے سزا وار ٹھہرائے جانے والے لیگ اسپنر نے

ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ سابق بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر تھے، انہوں نے بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کی۔ دانش کنیریا نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلیے سارو گنگولی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہوسکتا، منتخب ہوئے تو اپنی سزا کے خلاف اپیل کروں گا، امید ہے کہ میری ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے کہا کہ جب سارو گنگولی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین بنیں گے تو وہ اپنی پابندی کے خلاف اپیل کریں گے۔دانش کنیریا نے کہا کہ گنگولی اپنے دور کے بہترین کپتان رہے ہیں اور وہ اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ میری مدد کریں گے۔ لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ گنگولی جب آئی سی سی کے صدر بنے تو وہ اپنی پابندی کا معاملہ ان کے سامنے پیش کریں گے، پابندی کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ان سے اچھے نتائج ملنے کی امید ہے۔یاد رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ پر اکسانے پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ دانش کنیریا نے سنہ 2000 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ 2001 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ سنہ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ کنیریا نے مجموعی طور پر 64 ٹیسٹ میچز اور 18 ون ڈے میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 261 وکٹیں حاصل کی تھیں۔