مصباح الحق بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلے نکلے۔۔۔ سابق کپتان دل کی خواہش زبان پر لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا، ملک میں بچوں کے امراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے

مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیں مصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کاسوچا، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کیامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق ملک میں بچوں کیلئے امراض قلب کا ہسپتال بنانے کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد انہوں نے فلاحی کاموں کے بارے میں سوچا تھا لیکن موجودہ حالات سے زیادہ آئیڈیل صورتحال نہیں ہو سکتی جب گھروں میں بند افراد بھی ڈپریشن کا شکار ہیں لہٰذا وہ بچوں کیلئے امراض قلب کا ہسپتال بنانا چاہتے ہیں اگرچہ اس حوالے سے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن بہترین کام کر رہی ہے ۔