’’ میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا۔۔ ‘‘ قومی کرکٹر بابراعظم نےماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلا بیٹ جو میں نے خریدا تھا وہ 1500 پاکستانی روپے کا تھا۔ نامور قومی کرکٹر بابر اعظم کا مدر ڈے کے حوالے سے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ آج جو کچھ ہوں

والدہ کی وجہ سے ہوں میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی اور اوپر مدر ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جو پہلا بیٹ میں نے خریدا تھا وہ 1500 پاکستانی روپے کا تھا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی وہ تمام بچت تھی جو آپ نے مجھے دے دی تھی آپ نے مجھ پر یقین کیا جب دوسروں نے نہیں کیا میرا پور پور آپکا قرض دار ہے۔ واضح رہے کہ آج 10 مئی 2020 کو پاکستان میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے جس میں تمام لوگوں سمیت معروف شخصیات بھی اپنی عظیم تریم ہستی ماؤں کے نام خوبصورت پیغام اور دعائیں شئیر کر کے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔