1995ء میں کیوی بیٹسمین ’ جیمزپیمنٹ ‘ نے جب پہلی ہی گیند پر باؤنڈری لگائی تو وسیم اکرم نے بدلہ لینے کے لیے کیا کِیا تھا ؟ سالوں بعد ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) 96-1995کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نےپہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باؤنڈری ماری تھی۔جس کاوسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باؤنسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کےہیلمٹ کابیج ٹوٹ کرگرگیا،انہوں نےٹوٹےہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔وسیم اکرم نے سابق کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ سےماضی کے

ایک واقعہ پرمعذرت کی،جیمزپیمنٹ نے ایک ویڈیو میں 96-1995کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نےپہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باؤنڈری ماری تھی۔جس کاوسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باؤنسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کےہیلمٹ کابیج ٹوٹ کرگرگیا،انہوں نےٹوٹےہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔جیمزیپمنٹ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سےقبل کسی ورلڈ کلاس انٹرنیشنل باؤلر کونہیں کھیلا تھا۔وسیم اکرم نےاگلی ہی چند گیندوں میں جیمزپیمنٹ کو آؤٹ کردیا۔جیمزپیمنٹ پہلی گیند پرباؤنڈری سکورکرنےکی غلطی کویاد کرتےہوئےآؤٹ ہوکرمخالف ٹیم کےپویلین کی جانب جارہے تھے جس پرکسی نےآوازدی کہ وہ غلط سمت میں چل رہےہیں۔کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ نےکہاکہ وہ واپسی پریہ سوچتےہوئے جارہے تھے کہ انہوں نے پہلی ہی گیند پراتنے بڑے باؤلرکوباؤنڈری مارنےکی غلطی کیوں کی تھی؟جبکہ انکی انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن صرف شیل ٹرافی کی بہترین پرفارمنس کی بنیادپرہوئی تھی۔ اس یاددہانی پروسیم اکرم نےٹویٹر پرجیمزپیمنٹ سےماضی کےاس واقعہ پرمعذرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔پتا نہیں اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی ہی گیند پر مجھے باؤنڈری لگا دی۔