بھارتی خاتون کرکٹر بابر اعظم پر فدا۔۔!!! ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے بلے بازوں پر قومی کرکٹر کو ترجیح دیدی

لاہور (ویب ڈیسک) بابراعظم کے کورڈرائیو نے بھارتی بیٹر جمیما روڈریگوئز کا دل موہ لیا۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی رکن نے اپنے ملک کے کوہلی اور روہت شرما جیسے بیٹسمینوں پربابراعظم کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کور ڈرائیو مجھے

بیحد پسند ہے۔ یاد رہے کہ عالمی کرکٹ میں شائقین کی بڑی تعداد ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی کارکردگی اور کرکٹ کے معیار کا موازنہ کرتی نظر آتی ہے،پاکستانی بیٹسمین نے ابھی تک بہترین پرفارمنس اور میدان سے باہر بھی شاندار رویے سے کئی سابق کرکٹرز کو تعریف پر مجبور کردیا ہے۔ بھارتی خاتون کرکٹر جمائمہ روڈریگوئز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی بیٹسمن بابر اعظم کی کور ڈرائیو بے حد پسند ہے۔ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران بھارتی کرکٹر سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ شاٹس کونسی ہیں اور وہ کون سے کھلاڑی ہیں جنہیں وہ اپنی پسندیدہ شاٹس کھیلتے دیکھنا چاہتی ہیں جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ “میری پسندیدہ شاٹ کور ڈرائیو ہے اور مجھے بابر اعظم کی کور ڈرائیو بے حد پسند ہے”۔ بابر اعظم پاکستانی ٹی 20 کرکٹ کے کپتان ہیں اور آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی سر فہرست ہے باقی فارمیٹس میں بھی بابر اعظم کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں ان کا نمبر تیسر ا جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں وہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی رکن نے اپنے ملک کے کوہلی اور روہت شرما جیسے بیٹسمینوں پربابراعظم کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کور ڈرائیو مجھے بیحد پسند ہے.