جو جو سنا تھا سچ ثابت ہوا ۔۔۔۔ لاہور قلندرز کے بین ڈنک بھی وزیرا عظم عمران خان کے مداح نکلے، پوری دنیا کوپاکستان کے حوالے سےپیشگی آگاہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا

جو جو سنا تھا سچ ثابت ہوا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پی ایس ایل کے حوالے سے فیصلےئ کی داد دیتا ہوں جنہوں نے کرکٹ سے زیادہ ضروری اور قیمتی لوگوں کی جانوں کو سمجھا ۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا کہا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ امید ہے کہ جلد ہی آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔واضح رہے کہ 33 سالہ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کو میچ جتوانے میں متعدد بار اہم کردار ادا کیا تھا۔بین ڈنک کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب بھی رہی تھی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی کورونا کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے ہیں جنہوں نے ”سیلوٹ سلام“ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز فخرزمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب یکجا ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے، احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے۔فخرزمان نے کہا کہ ”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں، شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔