اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔تمام خبروں کاڈراپ سین، ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی کپتانی سے فارغ کرنے کی ناقابل یقین کہانی سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی کپتانی سے فارغ کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق ڈیرن سیمی کو خراب کارکردگی اور کھلاڑیوں کے مطالبے پر ہٹایا گیا، کھلاڑیوں نے ڈیرین سیمی کو ٹیم سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈیرن سیمی کے رویے پر بھی اعتراض تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈیرن سیمی کی بطور کھلاڑی اور کپتان کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اعتراض کیا گیا کہ ڈیرن سیمی ٹیم کو لیڈ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ڈیرن سیمی پلیئنگ الیون کے لیے فٹ نہیں ہیں، ڈیرن سیمی کے رویے کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اعتراض کیا گیا کہ ڈیرن سیمی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کھیل کے بجائے دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور ٹیم میں ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو 123 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے اوپنر تمیم اقبال اور لٹن داس کی انتہائی عمدہ اننگز کی بدولت 43 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنا ڈالے تاہم اس موقع پر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جس کے بعد میچ کو 43 اوورز تک محدود کرتے ہوئے زمبابوے کو 342 رنز کا ہدف دیا گیا۔زمبابوے کی جانب سے کارل ممبا واحد باﺅلر تھے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم اس کیساتھ ہی وہ خاصے مہنگے بھی ثابت ہوئے جنہوں نے 8 اوورز میں 69 رنز دئیے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 37.3 اوورز میں 218 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سکندر رضا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ ریجس چھکابوا 34، برینڈن ٹیلر 14، سین ولیمز 30، ویزلی مادھی ویر 42 اور ڈونلڈ تریپانو 15 رنز بنا سکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 6.3 اوورز میں 41 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور تیج الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمان اور عفیف حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔