نسیم شاہ کی کامیابی گوروں کو ہضم نہ ہوئی ۔۔۔آئی سی سی سے نامور پاکستانی کرکٹر پر پابندی لگائے جانے کی خبر آگئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) آئی سی سی سے نسیم شاہ کی کامیابی ہضم نہ ہوئی، پاکستانی فاسٹ باولر کو سزا دیے جانے کا امکان، نوجوان کرکٹر نے ایمپائر کی جانب سے آوٹ دیے جانے سے قبل ہی جشن منانا شروع کر دیا تھا، معاملہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار، باقاعدہ وارننگ کے بعد میچ

فیس کے 20 سے 30 فیصد حصے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے مرد میدان نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کو سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران نسیم شاہ کا ایک عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہیٹ ٹرک کی تھی۔ نسیم شاہ کی جانب سے جب مسلسل دوسری گیند پر بنگلہ دیشی بلے باز کو آوٹ کیا گیا، تو فاسٹ باولر نے ایمپائر سے اپیل کیے بنا ہی وکٹ لینا کا جشن منانا شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی باولر کیلئے لازم ہے کہ ایل بی ڈبلیو آوٹ کیلئے ایمپائر سے اپیل کرے اور پھر فیصلے کا انتظار کرے، تاہم نسیم شاہ نے ایسا نہیں کیا۔اسی لیے نسیم شاہ باقاعدہ وارننگ کے بعد میچ فیس کے 20 سے 30 فیصد حصے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔ نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔