میچ کے دوران ہی افسوسناک واقعہ۔۔۔!!! مشہور بھارتی کرکٹر جان کی بازی ہار گئے

کندراپارا(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک نوجوان کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔ ستیا جیت پردھان کواس وقت دل کا دورہ پڑا جب نان سٹرائیک اینڈ سے وہ سنگل رن لینے کے لیے

بھاگے اوروکٹ کے درمیان میں پہنچ کرگرگئے۔ اڑیسہ کندراپیڑا کالج میں زیرتعلیم ستیاجییت کو فوری طورپرمقامی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس کے مطابق ستیا جیت کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ہی ان کی موت کی صحیح وجہ سامنےآسکے گی-یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد اپنے ٹینٹ میں واپس جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔نومبر2014ء میں آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوگز کی گردن پر گیند لگنے سے ناگہانی موت کے بعد اب کرکٹ قوانین کو کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں کھلاڑیوں کو فوری طور پر ہسپتان منتقل کردیا جاتا ہے-