حارث رؤف نے ملک کا نام روشن کردیا۔۔۔ ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو اب تک کوئی کھلاڑی نہ حاصل کر سکا تھا

میلبرن (ویب ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف کی قسمت کے ستارے ان دنوں عروج پر ہیں اور وہ ایک کے بعد ایک کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف

کو ’بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا انتخاب کیا جس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ بالر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں مارکوس اسٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جوناتھن ویلز، مچل مارش، ٹام کرن، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف اس وقت ہی کافی شہرت حاصل کرچکے تھے تاہم انہیں اصل شہرت بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں تباہ کن بالنگ کرنے کے بعد حاصل ہوئی۔ بگ بیش لیگ میں تہلکہ خیز کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرکےحارث رؤف بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ قومی سکواڈ میں بھی شامل ہوئے تھے۔