پی سی بی میرا اتنی رقم کا مقروض ہے ۔۔۔۔ سابق کپتان یونس خان کا ایسا انکشاف کہ حکام چکرا کر رہ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پیسہ ان کیلئے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا چار سے چھ کروڑ روپے کا مقروض ہے اور یہ رقم انہیں تاحال نہیں ملی ہے ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے متعلق ان کا کہنا تھا

کہ وہ ابھی نئے ہیں لہٰذا انہیں وقت دینا چاہئے جبکہ بابر اعظم جیسے نوجوان کا ٹی ٹونٹی کپتان ہونا اچھی بات ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر پلیئرز کی اپنی ایک اہمیت ہے لہٰذا شعیب ملک یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں لازمی ٹیم میں ہونا چاہئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں آئے گی۔ ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم بائیو مکینک لیب میں ہوا جو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔ یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ان کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بولنگ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کر سکیں گے۔پابندی کے بعد اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی سے منظور شدہ کسی بھی سینٹر میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں۔ چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ای سی بی باؤَلنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ باؤلنگ ایکشن جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ خامیاں ہیں۔ آئی سی سی کے زیر اہتمام باوَلنگ ایکشن کے آزادانہ تجزیے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو بار محمد حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکشن میں تبدیلی لاتے ہوئے اس خامی کو دور کیا تھا۔