بریکنگ نیوز: شعیب ملک نے ویرات کوہلی اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا مگر کس کام میں ؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور

اس کیساتھ ہی وہ ایک شاندار ریکارڈ بنانے کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔شعیب ملک نے اس میچ میں ناقابل شکست 58 رنز بنائے اور اس کیساتھ ہی وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں 17 بار ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ’چیز‘ پسند ہے اور ایسا کہنا غلط بھی نہیں مگر وہ شعیب ملک سے پیچھے ہیں جو ہدف کے تعاقب میں 15 مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ مہندرا سنگھ دھونی بھی اتنی مرتبہ ہی ہدف کے تعاقب میں ناٹ آﺅٹ رہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لوکیش راہل اور شر یاس آئیر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہےایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 80رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد مارٹن گپٹل 30رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔دوسرے اینڈ سے کولن منرو نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کپتان کین ولیم سن کے ہمراہ مجموعی سکور کو 116 تک پہنچا دیا۔