ویران میدان آباد ہونے لگے ۔۔۔!!! دُنیا کرکٹ کے ’ تگڑی‘ ٹیم نے مارچ میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ خوشی سے نہال

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،مارچ میں جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی اپنی جانب سے آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی

پیش کش کرے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا ءکپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیاء کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ء میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ء سے 2031ء تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ پی سی بی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، پی سی بی کی کوششوں کے نتیجے میں ہی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر آمادہ ہوئی ، اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مِد مقابل ہے، پاکستان نے مہمان ٹیم کو میچ کے دوران شکست دے دی ہے، اب اگلا میچ کل کھیلا جائے گا۔