لاہور اور کراچی کے بعد پاکستان کے کس بڑے شہر میں اس بار پی ایس ایل کا میچ کروایا جائے گا ؟ دل تھام کر یہ خبر پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل میچزکی میزبانی کے ساتھ پی ایس ایل مقابلے بھی کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہو رہا ہے

جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈز پر تبادلہ خیال کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی جب کہ بورڈ سربراہ کھیل کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کھلاڑی شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک بچہ روزانہ پارک میں دوڑ لگانے آتا ہے جس کے بدلے وہ اسے پیسے دیتے ہیں لیکن وہ بچہ ہے کون؟ شعیب اخترنے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ان غریب بچوں کے حوالے سے پیغام دیا جو روٹی کی تلاش میں مانگنے کے عادی ہوجاتے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کا ایک ٹریننگ پارٹنر ہے جو روز صبح ان کے ساتھ پارک میں دوڑ لگانے آتا ہے۔دراصل شعیب اختر کا یہ پارٹنر ایک بچہ ہے جو ڈرائنگ کی کتابیں فروخت کرتا ہے لیکن روز صبح ان کے ساتھ بطور پارٹنر دوڑ لگاتا جس کے سبب وہ اسے معاوضہ بھی دیتے ہیں۔ شعیب اختر نے ایسے غریب بچوں کے حوالے سے پیغام دیا کہ ہمیں بچوں کو سِکھانا چاہیے کہ پیسے کوئی کام کرکے اور محنت سے کمائے جاتے ہیں۔آخر میں شعیب اختر نے واضح بھی کیا کہ انہیں مفت کھانا فراہم نہ کریں یعنی کہ ایسے بچوں کو بتایا جائے کہ کام کرکے کمایا جاتا ہے۔