بریکنگ نیوز: ہفتے کے پہلے روز بڑی شخصیت کا استعفیٰ ۔۔۔ پاکستانیوں کو حیران کر دینے والی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فناشل آفیسر بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر بد منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ،

بدر منظور نے پی سی بی میں آٹھ برس خدمات انجام دیں ، وہ اس ماہ کے اختتام پر ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے ۔ بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ دوسری جانب بدر منظور کے پی سی بی سے الگ ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر منظور خان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، بورڈ میں ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔