ہاں ناں کا قصہ ختم۔۔۔ بنگلہ دیش سے جواب آ گیا، بنگلہ کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے آئے گی یا نہیں؟

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بھارتی دباﺅ یا حسینہ واجد کی پاکستان سے نفرت کا شاخسانہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ

کے بعد بتایا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نہیں جائیں گے، بورڈ نے فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلنے کی اجازت دی ہے اس لیے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیل سکتے ہیں۔خیال رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام میں شامل باہمی سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم نے جنوری، فروری میں تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن بی سی بی پہلے دورہ مختصر رکھنے کیلئے صرف ٹی 20میچزکی بات کرتا رہا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچز اورٹی 20 میچز پھر کسی وقت کھیلنے کی پیشکش پر رضامندی کا اشارہ دے دیا تھا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے ،دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے جب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے بھی نیوٹرل وینیو پر میچ کروانے سے انکار کر دیا گیا تھا ۔