کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ ۔۔۔۔پی سی بی نے محمد عامر کوبڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے مقابلے 6 دسمبر سے شروع ہورہے ہیں جو 11 جنوری تک جاری رہیں گے جس میں شرکت کیلئے

محمد عامر کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل آل راﺅنڈر شعیب ملک اور محمد عرفان کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں جنہیں این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے نسیم شاہ کی انڈر 19 میں واپسی کے منتظر ہیں، میں مصباح الحق سے بات کروں گا کہ وہ 16 سالہ نسیم شاہ کو ریلیز کریں تاکہ ورلڈکپ کیلئے انہیں تیار کیا جا سکے۔اعجاز احمد نے کہا کہ ” مصباح الحق اور قومی ٹیم پاکستان آ جائے، تو میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ کیساتھ نسیم شاہ کے حوالے سے بات کروں گا۔ سری لنکا کیخلاف سیریز ہوم گراﺅنڈ پر کھیلی جانی ہے اس لئے قومی ٹیم کو اتنے فاسٹ باﺅلرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ، مجھے امید ہے کہ نسیم شاہ ہمارے پاس ٹریننگ کیمپ میں ہوں گے۔ “آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی کارکردگی اور ڈیوڈ وارنر کی وکٹ حاصل کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ”نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ میں کچھ غلطیاں کیں اور یقینا ان غلطیوں سے انہوں نے سیکھا ہو گا۔“انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نو بال کے معاملے پر نسیم شاہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ”نسیم شاہ ابھی بہت چھوٹا ہے اور بہت ہی طاقتور ٹیم کیساتھ کھیلا لہٰذا صرف ایک میچ کی بنیاد پر اس کی کارکردگی بارے رائے قائم نہیں کی جا سکتی، وہ ابھی مخصوص کنڈیشنز میں مخصوص کھلاڑیوں کیخلاف باﺅلنگ کے گر جانتا ہے۔“