پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد : فائنل میچ میں ایک ٹکٹ کی قیمت کیا ہو گی ؟ کرکٹ شائقین کو چونکا دینے والی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبرآ گئی۔نیشنل سٹیڈیم کے دو انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 1ہزار سے بڑھا کر12ہزار کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا میلہ پوری آب و تاب سے متحدہ عرب امارات میں جاری و ساری ہے۔کرکٹ کا یہ شاندار میلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے جس کے بعد اس کے آخری 3 میچ
پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔دو میچ لاہور جبکہ اسکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔کراچی کا نیشنل سٹیڈیم ایک لمبے عرصے بعد کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستاروں کو اپنی جھولی میں سمیٹے گا۔شائقین اس ایونٹ کے لیے اتنے پر جوش ہیں کہ فائنل کے ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژر کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت پہلے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی لیکن ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی کہ دونوں جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ دے کر ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے کردی گئی۔دوسری جانب کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ تاہم کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔اس حوالے سے کراچی کنگز کی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عماد وسیم میچ کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ کل کے میچ سے قبل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عماد وسیم لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے گراونڈ میں گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ عماد وسیم کے سر پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان سے دھاندلی کی رخصتی کی خبر آ گئی ۔۔۔الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا شاندار قدم اٹھا لیا ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں:یورپ کی مشہور زمانہ چالیس کنواریوں کی خوشبو رکھنے والی شراب ۔۔۔۔۔مگر یہ شراب دراصل کیسے تیار کی جاتی ہے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:آج کی بڑی خبر : نواز شریف نے ہم کو دھوکہ دیا ہے اس لیے ہم اب (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے اہم ترین سیاست دان نے علمِ بغاوت بلند کر دیا

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا رسید کرنے والا دراصل کون نکلا ۔۔۔؟ اصلیت جان کر پٹواریوں اور قیمے والے نان کے شیدائیوں کا چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کو دل چاہے گا